حمیداللہ کی شہادت کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی،عارف محمدحسنی

نوکنڈی ؛رکن صوبائی اسمبلی میرعارف جان محمدحسنی نے سیکورٹی فورسز کے اہلکار کے ہاتھوں شہید ہونے والے چاغی کے رہائشی حمیداللہ کے لواحقین سے بذریعہ ٹیلی فون گفتگو کرتے ہوئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ جس اہلکار کے ہاتھوں حمیداللہ کی شہادت ہوئی ہے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی اور اس سلسلے میں ان کا تعاون لواحقین کے ساتھ بھرپور رہے گا انہوں نے کہا کہ وہ مشکل کے اس گھڑی میں اپنے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا انہوں نے سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں فائرنگ سے زخمیوں ہونے کے واقع پر شدید افسوس کرتے ہوئے دالبندین میں صحت کے تمام عملے کو سختی سے ہدایت دی کہ زخمیوں کے علاج کے لیے کوئی کسرنہ چھوڑیں اور جو شدید زخمیوں ہیں ان کے لیے کوئیٹہ میں ٹراماسینٹر کے اسٹاف کو الرٹ کیا ہے اور وہ خود کوئیٹہ میں موجود ہے اور جتنے شدید زخمی ہیں ان کا اعلاج وہ خود اپنے نگرانی میں کروائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں