سبی، سستا بازار چند گھنٹوں تک محدود، فوٹو سیشن کے بعد سامان غائب
سبی (انتخاب نیوز) انتظامیہ کی جانب سے لگایا جانے والا سستا بازار چند گھنٹوں تک محدود، سستا بازار سے عوام کو ریلیف نہ مل سکا۔ گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میونسپل کمیٹی دفترکے سامنے عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف دینے کے لیے سستا بازار کا انعقاد کیاگیا، سستا بازار چند گھنٹوں کے لیے لگایا گیا، جس سے عوام کو بے خبر رکھاگیا، سستا بازار میں صرف فوٹو سیشن کرنے کے بعد دو گھنٹے بعد سامان غائب کردیا گیا۔ سستا بازار کے بارے میں شہریوں کا کہنا تھا کہ ہمیں سستا بازار کا علم بھی نہیں تھا، راتوں رات چار ٹینٹ لگائے گئے اور اگلی صبح گیارہ بجے کے بعد سستا بزار ختم کیاگیا شہریوں کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو رلیف دینے میں مکمل ناکام نظرآرہی ہے سستا بازار کا ڈھونگ رچایا گیا اور مخصوص من پسند صحافیوں کو لیجا کر فوٹو سیشن کرایا گیا رمضان المبارک میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سستا بازار کو عوام نے فراڈ بازار کا نام دے کر مسترد کردیا عوام کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک میں عوام کو رلیف دینے کے لیے دوبارہ سستا بازار لگائے سبی کی شہریوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان اور عوامی وزیر اعلی بلوچستان سے اپیل کی کے سستابازار فوٹو سیشن کا نوٹس لیا جائے ۔


