روس نے یورپی یونین کے وفد کے 18 ملازمین کو ملک بدر کردیا
ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے جوابی اقدام کے طور پر یورپی یونین کے وفد کے 18 ملازمین کو ملک بدر کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے 5 اپریل کو 19 روسی سفارت کاروں کوغیر سفارتی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام پر ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے میزبان ملک بیلجیم چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ اب جوابی اقدام کرتے ہوئے روس نے بھی یورپی یونین کے وفد کے 18 ملازمین کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
Load/Hide Comments


