پی ٹی آئی کے استعفے منظور نہیں ہوں گے، خورشید شاہ

اسلام آباد :پیپلز پارٹی کے رہنما خورشد شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے استعفے منظور نہیں ہوں گے، کیونکہ درخواستیں ہاتھ سے نہیں لکھی گئیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نومنتخب اسپیکر قومی اسمبلی پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کا جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے اراکین کو واپس آنے کی دعوت دیتے ہیں، پی ٹی آئی سے کہوں گا وہ اسمبلی میں کردار ادا کریں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے استعفوں پر افسوس ہے، انہیں پارلیمنٹ میں رہنا چاہیے، ان کے 50 فیصد اراکین واپس آ جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں