پرویز الہی غنڈوں کو لاکر ڈپٹی اسپیکر پر حملہ آور ہوئے، عطا تارڑ
لاہور : ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے پرویز الہی غنڈوں کو لا کر ڈپٹی اسپیکر پر حملہ آور ہوئے۔عطا تارڑ بولے ایوان میں آئین پامال کیا گیا۔ ہم پرامن رہیں گے ایک پتا بھی نہیں توڑیں گے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نوٹس لیں۔ ہمارے پاس نمبر گیم پوری ہے۔ ایک سو اٹھانوے رکن کی حمایت ہمیں حاصل ہے اور ہم پرامن لوگ ہیں اور پر امید ہیں کہ وزیراعلی پنجاب کا الیکشن بھی پر امن ہوگا۔
ملک احمد خان بولے اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی بدترین غنڈہ کرتے ہوئے تحریک انصاف اور پرویز الہی کے ممبران نے ڈپٹی سپیکر پر حملہ کیا۔ یہ غنڈہ گردی کی بدترین مثال ہے۔ ہم نہیں چاہتے کوئی ایسا موقع فراہم کریں کہ اجلاس برخواست ہو جائے۔ وہ جھگڑا کر کے الیکشن ملتوی کرنا چاہتے ہیں۔ ہم آئین کو پامال کرنے کی اس مذموم کوشش کو اپنے ہاتھ سے روک سکتے تھے۔ آپ اپنا جبر آزمائیں ہم صبر آزمائیں گے۔ توڑ پھوڑ کرنے والے ارکان پر پنجاب اسمبلی میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ کریں گے۔


