بلدیاتی الیکشن میں جیت کے لیے پرعزم ہوں کارکن بلدیاتی الیکشن کی بھر پور تیاری کریں،میر سکندر خان عمرانی

نصیر آباد:صوبائی وزیر رونیو بلوچستان میر سکندر خان عمرانی نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں جیت کے لیے پرعزم ہوں کارکن بلدیاتی الیکشن کی بھر پور تیاری کریں مورثی ولسانی سیاست کا خاتمہ کر کے دم لیں گے اپنے حلقے کے عوام کو مایوسی سے نکالناہے حلقے کے دیرینہ مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں انکو حل کرنے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر رونیو بلوچستان میر سکندر خان عمرانی نے بی اے پی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وفد میں صغیر احمد سولنگی، رضا محمد سولنگی، غلام محمد سولنگی،سوحیل احمد مدبر علی سولنگی و دیگر سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا میر سکندر خان عمرانی نے مزید کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنان اور عہدیداران بلدیاتی الیکشن میں بڑی تعداد میں ووٹ کاسٹ کریں اور اپنے نامزد امیدواروں کو کامیاب کروائیں بلوچستان عوامی پارٹی صوبے بھر کی طرح نصیرآباد میں بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے رہی ہے میرا ہر ورکر میرے لئے ایک اعلٰی حیثیت کا مالک ہے جو میرے کاروان میں شریک ہیں وہ میرے لئے ایک مقام رکھتا ہے میں بطور عوامی نمائندہ اپنے حلقہ کے مسائل و مشکلات سے آگاہ ہوں جن کو حل کرنے کیلئے کوششیں تیز کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں