انتخابی فہرستوں کی عدم موجودگی سے انتخاب کا عمل مشکوک ہوگیا، پشتونخوا میپ

پشےن (انتخاب نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ حالےہ بلدےاتی انتخابات کےلئے نئی انتخابی فہرستوں کی عدم موجودگی کے باعث صوبے کے لاکھوں مردوخواتےن اپنی رائے حق دہندگی سے محروم رہےنگے ۔ جبکہ صوبے کے ہر ضلع مےں ابھی تک پرانی انتخابی فہرستےں بھی عوام کو مہےا نہےں کی گئی جس کی وجہ سے امےدواروں اور ان کے تجوےز کردہ اور تائےد کنندہ کے سےرےل نمبرز کے سرٹےفکےٹ نہےں بن رہے ہےں اور لوگوں کو ےونےن کونسل کی سطح پر وارڈوں کا پتہ نہےں چل رہا اور ان تمام مشکلات کی ذمہ دار الےکشن کمےشن آف پاکستان ہے جو بغےر تےاری کے صوبے کے عوام پر بلدےاتی انتخابات مسلط کرچکے ہےں ۔ان خےالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سےنئر نائب صدر محمد عےسیٰ روشان، ضلعی ڈپٹی سےکرٹری حاجی محمد ہاشم اور علاقائی سےنئر معاون سےکرٹری امےر افغان نے برشور علاقائی ےونٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ اجلاس مےں بلدےاتی انتخابات کے حوالے سے مختلف فےصلے کےئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس دوقومی صوبے مےں بروقت بلدےاتی انتخابات کا انعقاد تمام سےاسی جمہوری پارٹےوں اور عوام کا مطالبہ رہا ہے لےکن بلدےاتی انتخابات کےلئے ضروری تےارےوں کے بغےر اب بلدےاتی انتخابات کا انعقاد مشکوک ہوگےا ہے ۔ کےونکہ اےک طرف رمضان شرےف کا مقدس مہےنہ ہے اور دوسری طرف الےکشن کمےشن کی جانب سے تمام دعووں کے باوجود ان کی تےارےاں مکمل نہےں ، نئی انتخابی فہرستوں کے کام کو ادھورا چھوڑ کر تمام عوام کو مشکلات مےں مبتلا کردےا گےا ہے اور ابھی تک ہر ضلع کی مکمل اکثرےت امےدواروں اور ان کے سپورٹرز کو انتخابی فہرستےں مہےا نہےں کی گئی اور ہر ضلعی الےکشن آفس امےدواروں اور ان کے تجوےز اور تائےد کنندہ کو سےرےل نمبر سرٹےفکےٹ تک مہےا نہےں کرسکے ۔ اور 18اپرےل تک کاغذات نامزدگی کی آخری تارےخ رکھ کر امےدوار کاغذات نامزدگی جمع کرنے مےں کامےاب نہےں ہوسکتے۔ اور اس گھمبےر صورتحال کی ذمہ داری الےکشن کمےشن پر عائد ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الےکشن کمےشن کے اعلیٰ حکام صوبے کے عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے بلدےاتی انتخابات کے تمام شےڈول کو آگے لےجاتے ہوئے اُس کے ہر مرحلے کے اوقات مےں ہفتوں کے حساب سے اضافہ کےا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی انتخابی فہرستوں کی عدم موجودگی کے باعث ےہ سوال اپنی جگہ پر قائم رہےگی کے صوبے کے لاکھوں مرد وخواتےن ووٹرز کو اپنے حق رائے دہندگی سے محروم کرنے کی سازش ہورہی ہے جوقابل مذمت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں