کورونا وائرس،برطانیہ میں مزید3پاکستانی ڈاکٹر جاں بحق

لندن:کورونا وائر س کی وجہ سے برطانیہ میں مزید 3 پاکستانی ڈاکٹر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ تقریبا دنیا کا ہر ملک کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہو گیا ہے جس کے بعد عالمی سطح پر پریشانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ برطانیہ میں بھی کورونا وائرس نے اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد وہاں بھی ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہیں رہا۔برطانیہ میں کچھ پاکستانی ڈاکٹر بھی اپنی ڈیوٹی کر رہے ہیں اور دن رات عملے کے ساتھ کوشش کر رہیہیں کہ کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کر سکیں۔ اسی دوران مزید3پاکستانی ڈاکٹر برطانیہ میں کورو نا وائرس کے خلاف لڑتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والا پہلا ڈاکٹر بھی پاکستانی تھا جس کے بعد اب تک برطانیہ میں 1 پاکستانی نرس اور 9 ڈاکٹر کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دیتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ہیں۔اس وقت عالمی سطح پر ہر ملک کو مشکلات کا سامنا ہو۔ امیر ملک ہو یا غریب، ہر کوئی اس کی لپیٹ میں آگیا ہے۔ ہر ملک کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔ کچھ ممالک میں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک کورونا وائر س کی ویکسین تیار نہیں کر لی جاتی، تب تک اس کا خاتمہ ممکن نہیں۔خیال رہے کہ کوروناو ائرس چین کے شہر وہان سے شروع ہوا تھا جس کے بعد اب یہ پوری دنیا میں پھیل چکا ہے۔ برطانیہ میں موجود کورونا کیسز کی بات کی جائے تو ابھی تک برطانیہ میں 1 لاکھ 77 ہزا ر افراد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جبکہ 27 ہزار 500 سے زیادہ افراد کورونا سے ہلاک ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں