ڈھاڈ ر کچھی اور نواحی علاقوں میں مال مویشیوں میں لمپی اسکین جلدی بیماری پھلنے لگی

بولان:ڈھاڈ ر کچھی اور نواحی علاقوں میں مال مویشیوں میں لمپی اسکین نامی پر اسرارجلدی بیماری پھلنے لگی چند روز میں درجنوں گائیوں میں وائرس تیزی سے پہل رہا ہے جس سے دیگر کے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ہنگامی طور پر محکمہ حیوانات اقدامات اٹھائے تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی کے مختلف دیہی اور شہری علاقوں سمیت ڈھاڈر اور نواح میں مال مویشی میں جلد کی پر اسرار بیماری لمپی اسکین تیزی سے پہل رہی ہے جس سے درجنوں مال مویشی اب تک متاثر ہوچکے ہیں متاثر ہ گائیوں میں جلد پر دانے نکل آتے ہیں جو تیزی سے زخم کی صورت اختیار کرجاتے ہیں مال مویشوں میں تیزی سے پھلنے والے اس پر اسرار بیماری سے مالدار طبقہ پریشانی سے دوچار ہیں اس ضمن میں محکمہ حیوانات کچھی کے ڈاکٹروں کے مطابق مختلف علاقوں میں ٹیمیں ادویات پہنچانے کے علاوہ بیماری کی روک تھام کیلئے مذید اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاہم متاثر ہونے والے گائیوں کے مالکان فوری طور پر محکمہ سے رجوع کریں تاکہ اس ضمن میں انکو ادویات فراہم کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں