انتظامیہ کی حب میں کاروائی، ایک شخص گر فتار، منشیات بر آمد
اوتھل؛سی آئی اے حب کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے صنعتی شہر حب سے اشتہاری ملزم اور منشیات فروش گرفتار مقدمہ درج سی ایس ایس پی لسبیلہ میر دوستین دشتی کی ہدایات کی روشنی میں انچارج سی آئی اے حب ملک عبدالجبار رونجھو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش عدنان کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے دو کلو چرس اور 250 گرام ہیروئین برآمد کر کے 9C منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مذید تفتیش شروع کر دی سی آئی اے حب نے ایک اور کاروائی کے دوران حب سٹی تھانہ کو مطلوب اشتہاری ملزم محمد عمر کو گرفتار کر کے حب سٹی پولیس کے حوالے کردیا واضح رہے کہ سی آئی اے پولیس حب نے ایک ہفتے کے دوران 12 سے زائد جرائم پشہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں منشیات اور مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھرا تنگ کر دیا ہے اس موقع پر ملک عبدالجبار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروشوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی منشیات علاقے کے لیے ناسور ہے جو نوجوان نسل کو تباہ کررہی ہیں انشاء اللہ منشیات کا خاتمہ کرکے ہی دم لینگے


