بھٹو کا پاکستان ہی عوامی مسائل کے حل کا ذریعہ ہے، علی مدد جتک

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ بھٹو کا پاکستان ہی عوامی مسائل کے حل کا زریعہ ہے جمہور کی بلادستی آئین کی حکمرانی کے لئے دی جانیوالی قربانیاں پیپلز پارٹی کی تاریخ کا تاج ہیں نااہل سلیکٹڈڈ کی مفاد پرستیوں نے ملک کو مشکلات کی دلدل میں دھکیل دیا تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کے لئے آنیوالے کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں۔نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسی جہد آئین اور جمہور کی بالادستی کے لئے ہی رہی ہے ہم نے ہمیشہ ان رویوں کے خلاف آواز بلند کی جن کے ذریعے نہ صرف ملک کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکائے گئے بلکہ عوام کی فلاح کو بھی بالائے طاق رکھا گیا انہوں نے کہا کہ آج ملک سے ایک سیاہ باب کا اختتام ہوچکا ہے جس میں نااہل مفاد برستوں نے صرف اور صرف اپنے مفادات کے لئے ملک کو افراتفری کا شکار بنانے کی کوشش کی نفرتوں کے بیج بوئے مگر آج عوام ان نااہلوں کی سازشوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور انکے خلاف برسرپیکار سیاسی عوامی اور جمہوری قوتوں۔کے شانہ بشانہ ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت عوامی آواز کی ترجمان ہے اور اس امر کا عہد کئے ہوئے کہ کہ حالات چاہے جیسے بھی ہوں ملکی اور عوامی مفادات سیایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں