ایم ایم ڈی ضلع بولان کچھی کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے، زمیندار کسان اتحاد

بھاگ (انتخاب نیوز) زمیندار کسان اتحاد کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ ایم ایم ڈی ضلع بولان کچھی کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے ایم ایم ڈی ضلع کچھی میں فرضی اور گمنام کاموں کے نام پر کاغذی کاروائی میں لاکھوں روپے کرپشن کی جارہی ہے ایم ایم ڈی ضلع بولان کچھی کے موجودہ آفیسر نے محکمہ ایم ایم ڈی کو اپنا ذاتی جاگیر سمجھ بیٹھا ہے موجودہ آفیسر کے تمام کام جعلی اور بوگس ہیں بلڈوزر کے گھنٹوں میں جعلی وچیرز،جعلی پیڈز کے ذریعے پیسے نکلواکر خزانے کو نقصان کا موجب بنا رہے ہیں پیٹرول پمپس سے بھی جعلی کاموں کے حوالے سے لاکھوں روپے کا تیل لیکر کھا جاناموجودہ ایم ایم ڈی آفیسر کا مشغلہ بن چکا ہے زمینداروں اور کسانوں کے نام پر اور زمینداروں،کسانوں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے کوئی بھی کام نہیں کیا جارہاہے اگر کوئی کام ضلع کچھی میں ہورہاہے تو وہ صرف اور صرف بوگس،جعلی اور کاغذی کاروائی کی حد تک محدود ہے ایم ایم ڈی ضلع کچھی کا موجودہ آفیسر نے پورے محکمے کو مکمل طور پر یر غمال بنا رکھا ہے اور محکمے کو اپنے مرضی ومنشا کے مطابق چلا رہے ہیں حالانکہ ایم ایم ڈی کا محکمہ زراعت کے حوالے سے اہم اور قلیدی کردار ادا کرتا ہے لیکن ضلع بولان کچھی میں ایم ایم ڈی کی کارکردگی صرف کرپشن،لوٹ گھسوٹ کی حد تک محدود ہے زمینداروں،کسانوں کو بلڈوزر کے گھنٹوں کیلئے بھی مختلف طریقوں سے تنگ کرنا،ان کی تذلیل کرنا ایم ایم ڈی کے موجودہ آفیسر کا وطیرہ بن چکا ہے زمینداروں اور کسانوں کو مختلف حیلے بہانوں سے تنگ کرنا ایم ایم ڈی کے موجودہ آفیسر کیلئے مذاق بن چکا ہے ایم ایم ڈی ضلع کچھی بولان کا موجودہ آفیسر اپنے مرضی سے دفتر آتا ہے اور اپنی مرضی سے دفتر جاتاہے اور اکثر وبیشتر دفتر سے غیرحاضر رہتاہے انہوں نے وزیراعلی بلوچستان،صوبائی وزیر زراعت،چیف سیکرٹری بلوچستان،کمشنر نصیر آباد،ڈی سی کچھی اور تحقیقاتی اداروں سے مطالبہ کیاکہ موجودہ ایم ایم ڈی آفیسر ضلع بولان کچھی کے کرپشن،اقربا پروری کا فور ی نوٹس لیکر تحقیقات کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں