کراچی، پی ٹی آئی جلسہ گاہ سے 19 موٹرسائیکلیں گم، 6 برآمد کرلی گئیں

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے ہفتے کو ہونے والے جلسہ گاہ کی پارکنگ سے 19 موٹرسائیکلیں گم ہوگئیں۔پولیس کے مطابق تلاش کے دوران 6 موٹرسائیکلیں مل گئیں جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔پولیس نے اس حوالے سے بتایاکہ موٹرسائیکل مالکان کی جانب سے مقدمات بھی درج کروائے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں