ٹوئٹر پر ٹرینڈ بنانے والے 97 فیصد اکاﺅنٹس روبوٹک ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (انتخاب نیوز) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت مخالف ٹوئٹر پر گزشتہ کئی روز سے بننے والے ٹاپ ٹرینڈ کو روبوٹک قرار دے دیا۔ پیرکومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ٹوئٹر پر ٹرینڈ بنانے والے 97 فیصد اکاﺅنٹس روبوٹک ہیں ایک روبوٹک اکاﺅنٹ ایک گھنٹے میں10ٹوئٹس کرتاہے۔انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر پر بیانیہ روبوٹک ٹوئٹ کے ذریعے بنایا گیا اب عوام کو فیصلہ کرنا ہے روبوٹک ٹوئٹ کے پیچھے کھڑا ہونا ہے یا ترقی کیلئے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں اور عوام کیلئے فیصلے ہورہے ہیں انشااللہ پاکستان کے عوام کو ان فیصلوں سے ریلیف ملے گا آزادی اظہار رائے کیلئے جدوجہد کی اور پابندی پر یقین نہیں رکھتے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30دن میں آناہے اگلے30دن میں آپ کو سزا ملے گی پابندی بھی لگے گی سازش کے نام پر اداروں کو نفرت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے عمران خان نے کہا ہم چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس لارہے ہیں عمران خان ملک میں انتشارپھیلانے کے درپے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں