چاغی ، ڈی سی کیملیکس میں امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس
چاغی: چیف سیکریٹری بلوچستان سمیت اعلی سیکورٹی حکام کی دالبندین آمد ۔ڈی سی کمپلیکس میں امن وامان کی صورتحال پر اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد جس میں سیاسی و قبائلی عمائدین کی شرکت ۔ تین گھنٹے سے زاہد اجلاس میں دالبندین پریس کلب کے صحافیوں کو مدعو کیا گیا تھا جس میں دالبندین پریس کلب کے صدر حاجی عبدالستار کشانی کی کال پر تمام صحافی برادری مذکورہ اجلاس میں شرکت کی خاطر پہنچ گئے مگر تین گھنٹے بعد اجلاس ختم ہوا تو چیف سیکریٹری بلوچستان سمیت دیگر حکام صحافی برادری کو امن و امان کے متعلق تفصیلات سے آگاہ نہ کرتے ہوئے سیدھے چلے گئے شدید گرمی اور ماہ رمضان المبارک میں دالبندین کے صحافی برادری کو طویل انتظار کے بعد نظر انداز کرنے سے صحافی برادری نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
Load/Hide Comments


