کوئٹہ، شدید طوفانی ہواﺅں کی وجہ سے شہر میں 22فیڈرز ٹرپ کر گئے

کوئٹہ: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ گزشتہ روز شدید طوفانی ہواو¿ں کی وجہ سے کوئٹہ شہر میں 22فیڈرز ٹرپ کر گئے جبکہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر 12 فیڈروں کو بند کر دیا گیا ۔شدید طوفانی ہواو¿ں کی وجہ سے مغربی بائی پاس کے قریب11kv جبل نور کے دو کھمبے جبکہ جیل روڈپر 11kv ملک پلانٹ فیڈر کے بھی دو کھمبے گر گئے جس کے باعث مذکورہ علاقوںکو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ترجمان نے کہاکہ موسم میں بہتری آنے کے بعد کیسکوفیلڈاسٹاف نے مرمت وبحالی کاکام ہنگامی بنیادوںپر شروع کردیا۔اس دوران کیسکوکے چیف انجینئر آپریشن ڈائریکٹر شوکت جوگیزئی اور سپرنٹنڈنگ انجےنئر جی ایس اوسرکل مرزا اعزازبیگ اپنے عملہ کے ہمراہ بجلی بحالی کے عمل کی نگرانی کرتے رہے۔کیسکوترجمان نے مزید کہاکہ ماہ رمضان میں صارفین کی مشکلات کے فوری ازالہ کےلئے کیسکوفیلڈاسٹاف نے رات گئے ہنگامی بنیادپر بحالی کاکام شروع کرکے سحری تک 14سے زائد فیڈرز سمیت جبل نور فیڈرکے گرے ہوئے کھمبوںکی مرمت کاکام مکمل کرکے بجلی بحال کردی اور مسلسل کام کرتے ہوئے صبح چھ بجے تک 11Kvملک پلانٹ فیڈرکے گرے ہوئے کھمبوںکی بھی مرمت کاکام مکمل کرکے بجلی بحال کردی گئی۔ کیسکوترجمان نے مزیدکہاکہ کچھ فیڈرز فنی خرابی پر بند تھے اور منگل کے روز دوپہر 2بجے تک فنی خرابی دورکرکے بجلی کی فراہمی مکمل طورپربحال کردی گئی اور اب معمول کے مطابق تمام فیڈروںکو بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ تاہم کیسکونے طوفانی ہواﺅںسے بجلی بند ش پر متعلقہ صارفین سے زحمت کےلئے معذرت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں