سیاسی پارٹیاں بلدیاتی انتخابات کیلئے اپنے نمائندوں کو اختیار نامہ دیں، صوبائی الیکشن کمشنر
کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مرادنے کہا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 30اپریل 2022ءتک اپنے امیدواروں پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کیلئے اپنے نمائندے نامزد کریں اور اختیار نامہ جاری کریں ۔بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010 کے سیکشن 25 کے مطابق لوکل گورنمنٹ الیکشن پارٹی بنیادوں پر ہونگے لہذا تمام سیاسی پارٹیاں 30اپریل تک پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کیلئے اپنے نمائندوں کو اختیار نامہ جاری کر دیں اور دفتر صوبائی الیکشن کمشنر کو تحریری طور پر آگاہ کریں۔ بعد از ایں کوئی درخواست قابل قبول نہیں ہوگی۔
Load/Hide Comments


