بھارت میں مسلم مخالف واٹس ایپ پیغام پر ہنگامہ آرائی، 88 افراد گرفتار

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی پولیس نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے لیے توہین آمیز واٹس ایپ پیغام وائرل ہونے کے بعد پولیس کے خلاف پرتشدد واقعات کے نتیجے میں کم از کم 88 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ واٹس ایپ پر توہین آمیز پیغام پھیلنے کے بعد بنگلور سے480کلومیٹر شمال میں واقع ہبلی میں ایک ہجوم نے پولیس پر حملہ کیا اور عوامی املاک نقصان پہنچایا۔واقعہ کی تحقیقات کرنے والے ایک سینئر پولیس اہلکار لبو رام نے کہا کہ لوگ اس کے باوجود پولیس اسٹیشن کے قریب جمع ہوئے، ہجوم نے پولیس پر پتھرا ﺅکیا، پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش کی اور پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں