یوکرین میں 3ممالک کے جنگجو ہم سے لڑ رہے ہیں،روس کا دعویٰ

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روسی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین میں 63ممالک کے 6824غیر ملکی جنگجو موجود ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی صدارتی محل کریملن نے کہاکہ یوکرین جنگ میں1035غیر ملکی جنگجو مارے جا چکے ہیں، ماریوپول میں400 کے قریب غیر ملکی جنگجو موجود ہیں۔بیان میں کہاگیاکہ یوکرین میں 1717غیر ملکی جنگجو پولینڈ سے آئے ہیں، 1500غیر ملکی جنگجو امریکا، کینیڈا، رومانیہ سے آئے ہیں۔بیان میں یہ بھی دعویٰ کیاگیاکہ یوکرین میں 600غیر ملکی جنگجو برطانیہ اور جارجیا سے آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں