کیچ سے خواتین و بچوں سمیت سات افراد لاپتا

تربت (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز کی جانب سے خواتین و بچوں سمیت سات افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ آزاد ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے تربت چونگی سے پاکستانی فورسز نے خواتین و بچوں سمیت سات افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔ لاپتا افراد میں نیوگ، چار سالہ بچہ ریحان، سورت بنت لال بخش، فاطمہ بنت لال بخش اور چھ ماہ کا بچہ نوری بنت غفور، امینہ بنت حمزہ عتیقہ بنت رشید سکنہ بالگتر شامل ہیں۔ اس حوالے سے انتظامی ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں