چاغی واقعہ ‘ بلوچستان حکومت نے ٹریبونل آف انکوائری قائم کردیا

کوئٹہ(خ ن )حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبائی حکومت کے گریڈ 21 کے سنئیر ترین آفیسر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ارشد مجید پر مشتمل ٹریبونل آف انکوائری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے بلوچستان ٹر یبیونلز آف انکوائری آرڈننس 1968 کے تحت قائم ٹریبونل آف انکوائری 14 اور 18 اپریل کو ضلع چاغی میں رونما ہو نے والے فائرنگ کے واقعات کے تمام پہلوو¿ں اور محرکات کا جائیزہ لیکر واقعات کی زمہ داری کا تعین کریگا ٹریبیونل مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کےلئے اپنی سفارشات بھی مرتب کریگا ٹریبیونل آف انکوائری 15 دن کے اندر اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کرنے کا پابند ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں