کوئٹہ، کیسکو کی غیر قانونی کنکشنز کیخلاف کارروائی، 2ٹرانسفارمر اتار لئے گئے
کوئٹہ: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں مختلف سرکلز میں جاری ہے اور اس سلسلے میں کیسکوسینٹرل سرکل کوئٹہ کے تحت بروری سب ڈویژن کی ٹیم نے کلی بادیزئی ویسٹرن بائی پاس کے علاقے میں مجسٹریٹ اورپولیس ٹیم کے ہمراہ غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائی کی گئی۔کارروائی کے دوران2ٹرانسفارمرز اُتارکر برقی آلات بھی قبضے میں لئے گئے۔واضح رہے کہ چندماہ قبل بھی کلی بادیزئی کے علاقے میں 5غیر قانونی ٹرانسفارمرزاُتارکرقبضے میں لئے گئے تھے۔کیسکونے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی کنکشن فوری طورپرہٹادیں بصورت دیگر کیسکوکی ٹیمیں اُنکے غیر قانونی کنکشن منقطع کرکے اُن کے برقی آلات قبضے میں لے گی۔
Load/Hide Comments


