بیلہ،پولیس کی کاروائی،20 کلو اعلی کوالٹی کی چرس برآمد،دو افراد گرفتار
اوتھل:بیلہ پولیس کی کاروائی مہران کار سے20 کلو اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کی ہدایت پر ایس ایچ او بیلہ حاصل خان قمبرانی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ مین آر سی ڈی نمی چیک پوسٹ کے مقام پر قلعہ عبداللہ سے کراچی جانے والی مہران کار نمبرBRC8532 کو روک کر تلاشی لی تو کار کے خفیہ خانوں سے20کلو اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرکے ملزم نظام الدین ولد فخر الدین،محمد صابر ولد حاجی غلام علی قوم کاکڑ ساکنان قلعہ عبداللہ کو گرفتار کرلیا ملزم سے مذید تفتیش کی جارہی ہے اس موقع پر ایس ایچ او بیلہ حاصل خان قمبرانی نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کی سخت ہدایت پر منشیات اسمگلروں اور منشیات فروشوں کے خلاف گہراؤ تنگ کردیا ہے منشیات ایک ناسور ہے جسے جڑ سے اکھاڑ کردینگے منشیات فروش کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہو انھیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کردیا جائے گا


