لاہور میں پی ٹی آئی کا پاور شو، سیکورٹی کے سخت انتظامات
لاہور (انتخاب نیوز) تحریک انصاف آج لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں پاور شو کر رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔ مینار پاکستان گراو¿نڈ میں مرکزی قیادت کے لیے پنڈال تیار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 10 ایس پیز، 25 ڈی ایس پیز اور 59 ایس ایچ اوز جلسے کی سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ خواتین کیلئے 234 لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں۔ جلسے کے شرکاءکی تلاشی، واک تھرو گیٹس، بیریئرز، خاردارتاریں اور میٹل ڈیٹیکٹرز استعمال کیے جارہے ہیں۔ سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں کے ذریعے بھی جلسے کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments


