روسی فوج کا یوکرین کے شہر ماریوپول پر قبضے کا دعویٰ، صدر کی مبارکباد
ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روسی وزیر دفاع نے یوکرین کے شہر ماریوپول پر قبضے کا دعوی کردیا، صدر پیوٹن نے کامیاب آپریشن پر وزیر دفاع کو مبارکباد دی ہے۔روسی صدر پیوٹن نے ماریوپول کا قبضہ حاصل کرنا اہم کامیابی قرار دیا ہے۔پیوٹن نے وزیر دفاع کو ازوستال پلانٹ پر چڑھائی سے گریز اور سخت محاصرے کی ہدایت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی صدر کا کہنا تھا کہ ازوستال پلانٹ پر ہتھیار ڈالنے والے یوکرینی فوجیوں کو جان کی ضمانت دیتے ہیں، ان کےساتھ عزت سے پیش آیا جائے گا۔روسی وزیر دفاع نے صدر پیوٹن سے یوکرین کے شہر ماریوپول کی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ روس نے ماریوپول پر قبضہ کرلیا ہے۔ماریوپول کے ازوستال اسٹیل پلانٹ پر اب بھی دو ہزار سے زائد یوکرینی جنگجو موجود ہیں اور پلانٹ کا حفاظت کیساتھ محاصرہ کیا ہوا ہے۔روس کا کہنا تھا کہ ماریوپول میں صورتحال پر سکون ہے، شہریوں کو واپسی کی اجازت ہے۔


