وندر، کار حادثے میں دو افراد زخمی

وندر:وندر آدم کھنڈ کے علاقے میں آلٹو کار حادثے کی شکار دو افراد زخمی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سونمیانی وندر کے علاقے آدم کھنڈ میں مین ایکو شاہراہ پر تیز رفتار سوزوکی آلٹو کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پل سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کی وجہ سے کارگاڑی میں سوار دو افراد زخمی ہوگئے جن کے نام محمد مبشر ولد عبدالستار اور وسیم گل ولد گل محمد بتائے جاتے ہیں دونوں زخمیوں کو ریسکیو 1122سینٹر وندر میں طبی امداد کی فراہمی کے بعد ایدھی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ کی سرکاری ایمبولینسوں میں کراچی ریفر کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں