بلوچستان میں مقامی حکومت کے قیام پر خواتین کی دو روزہ تربیتی نشست

کوئٹہ L:صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے دفتر میں بلوچستان میں لوکل گورنمنٹ الیکشن کے حوالے سے لیڈ ٹرینرز کی کی دو روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مجموعی طور پر 11 لیڈ ٹرینرز کو تربیت دی گئی۔ ریجنل الیکشن کمشنر کوئٹہ محمد نعیم اور الیکشن آفیسر محمود رحیم نے ان کو ٹریننگ دی۔ مزکورہ لیڈ ٹرینرز بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ماسٹر ٹرینرز کو ٹریننگ دیں گے۔ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر (الیکشنز) بلوچستان عبدالقیوم شنواری نے ٹریننگ کے اختتام میں شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ شفاف الیکشن کے انعقاد میں ٹریننگ کا عمل بہت اہم ہے اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان تربیت کے نتیجے میں بننے والے ماسٹر ٹرینرز بعد از اں لوکل گورنمنٹ انتخابات میں تعینات عملے کو تربیت دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں