صادق سنجرانی کو لینے پنجاب حکومت کے خصوصی طیارے کی اسلام آباد آمد
لاہور (انتخاب نیوز) نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف کے معاملے میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کولےنے کےلئے پنجاب حکومت کا طیارہ خصوصی طور پر لاہور سے اسلام آباد بھجوایا گیا ۔ بتایاگیا ہے کہ ایوان صدر کی جانب سے سے زبانی احکامات ملنے کے بعد نہ صرف گورنر ہاﺅس میں تقریب حلف برداری کی تیاریاں شروع کر دی گئی تھیں بلکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو لینے کے لئے پنجاب حکومت کا طیارہ بھی خصوصی طو رپر اسلام آباد بھجوایا گیا تاہم صدر کی ایڈوائس جاری نہ ہونے کی وجہ سے حلف برداری کے حوالے سے معاملہ آگے نہ بڑھ سکا۔
Load/Hide Comments


