نیشنل پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے،سردار اسلم بزنجو

نال:نال نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا کہ بلدیاتی الیکشنوں میں نیشنل پارٹی کے ہر وارڑ سے امیدوار کھڑا کئے ہیں میدان کسی کیلئے خالی نہیں چھوڑیں گے نیشنل پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیشنل پارٹی نال کے تحصیلی سیکرٹریٹ میں نیشنل پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوے کہا اس موقع پر سردار حیات خان ساجدء نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی احمد نواز بلوچ نیشنل پارٹی نال کے صدر خدا بخش بلوچ موجود تھے سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا نال میں شرافت اور بھائی چارے کی سیاست فروغ دیکر عوام کی تقدیر بدلنے کی کوشش کررہے ہیں ہم نے ہمیشہ سیاست کو عبادت سمجھ کر مفادات کیلئے کام کیا اس لئے ہماری مخلصی اور دیانتداری کے باعث خضدار نال کے عوام کے دیرانہ مسائل نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں حل ہوے نال میں تمام بالخصوص مخصوص طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد ہر وارڑ میں اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں اور بلدیاتی الیکشن لڑیں گے تمام پارٹیوں کے لے یہ پیغام چھوڑا ہے کہ سیاست کاروبار نہیں ہے بلکہ عوامی خدمت کیلئے بہترین پیلٹ فارم ہے سیاست کی ہر رخ کو سمجھنے اور حالات سے مقابلہ کرنے کیلئے عوام کی اعتماد کو حاصل کرتے رہے ہیں ہر وقت عوام کے اعتماد پر پورا اتر کر ثابت کردیا کہ ہم عوام کے لے بلا رنگ نسل اور لالچ کے بغیر انسانیت کے ناطے سے خدمات انجام دہی کاکام تسلسل سے جاری و ساری رہے گا امید ہے خضدار نال کے عوام نیشنل پارٹی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے ووٹ دے کر خدمت کا موقع دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں