ایران کا امریکہ کیساتھ امن معاہدے کی تصدیق

 

ایرانی سرکاری ٹی وی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کو امن معاہدہ قبول کرنے پر مجبور کیا۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل معاہدے سے متعلق جلد بیان جاری کرے گی۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی بحری ناکہ بندی آج رات سے ختم ہوگی، معاہدے کا متن دستخط کے بعد جاری ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مفاہمی یاداشت کا مطلب دشمن پر اعتماد کرنا نہیں، حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات 60 دن میں ہوں گے۔ایرانی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ معاہدے کی پاسداری نہ ہوئی تو ایران ردعمل دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں