بھارت میں لاک ڈاؤن ختم، کورونا وائرس علاقوں میں سختیاں جاری رہے گی

نیو دہلی: بھارت میں کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت کی طرف سے لگائی گئی لاک ڈاؤن آج بروز اتوار ختم ہوا ہے لیکن کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومت نے کچھ شہروں پر سخت پابندیاں ابھی تک برقرار رکھے ہیں۔ بھارت نے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے 25 مارچ کو ملک بھر میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ حکومت نے اب کورونا وائرس کی روک تھام جبکہ معیشت کو چلانے کیلئے ایک نئے منصوبہ بندی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت حکومت ملک بھر میں تمام شہروں کو سرخ، نارنجی اور سبز زونز کے دائرے میں تقسیم کرے گا۔ جس کے تحت کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں حکومتی پابندیاں سخت رہیں گے جبکہ جہاں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم ہے یاکہ نہیں ہے ان علاقوں کو کھول دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں