جاپان میں بحری جہاز 26 سیاحوں سمیت لاپتہ،

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان میں بحری جہاز 26مسافروں سمیت لاپتہ ہو گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کے کوسٹ گارڈ کو اطلاع ملی کہ سیاحوں کو سیر کروانے والا چھوٹا جہاز سیلاب کی نذر ہوگیا ہے جس میں 26افراد سوار تھے۔عرب میڈیا کے مطابق دوپہر سوا ایک بجے رپورٹ ملنے کے بعد جہاز کا رابطہ منقطع ہوگیا۔کوسٹ گارڈز نے ریسکیو کے لیے موقع پر پانچ پیٹرولنگ کشتیاں اور دو جہاز بھیج دیئے تاہم تاحال جہاز کا کوئی سراغ نہیں مل سکا،کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹرز کے مطابق اس جہاز میں 22 مسافر، دو بچے اور دو عملے کے افراد سوار تھے۔جہاز کی کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق اس جہاز میں 65 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں