کیسکو میں آسامیوں سے متعلق آئینی درخواست پر فریقین کو نوٹسز
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان ہائی کورٹ نے کیسکو میں اسامیوں سے متعلق آئینی درخواست کومنظور کرتے ہوئے فریقین کونوٹسز جاری کردئیے۔گزشتہ روز جلیلہ حیدر ایڈووکیٹ اور راجیش ناتھ کوہلی ایڈووکیٹ کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ کیسکو کی جانب سے یکم اپریل کو اسامیوں کیلئے اشتہار شائع کیاگیاہے جس میں صرف لوکل باشندوں کو اجازت دی گئی ہے جبکہ ڈومیسائل کو درخواست کیلئے نااہل قراردیاگیاہے۔بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس محمدہاشم خان کاکڑ اور جسٹس جناب جسٹس عبدالحمید بلوچ پرمشتمل ڈویژنل بینچ نے درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر کیسکو کے وکیل کوطلب کرلیاہے بعدازاں کیس کی سماعت جمعرات تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
Load/Hide Comments


