پاکستان شدت پسندوں کیخلاف طاقت کے استعمال کا حق رکھتا ہے، یعقوب ناصر

لورالائی (انتخاب نیوز) مسلم لیگ( ن )کے مرکزی سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی میں خود کش دھماکے میں تین چینی اساتذہ سمیت چار افراد کی ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کو دوبارہ سر اٹھانے کی دشمن کی ہر مزموم سازش کو ناکام بنا دینگے وزیر اعظم نے دلخراش واقعے کا فوری نوٹس لے لیا ہے اور چینی سفارت خانے جاکر چین کے سفیر سے جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار اور ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی بھی کرائی انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کو ہر صورت قائم رکھنے کا عزم کر رکھا ہے نئی حکومت کے آنے کے بعد یہ پہلا بڑا واقعہ ہے جسمیں ہمارے گہرے دوست چین کے باشندوں کو ٹارگٹ بنایا گیا ہم چینی حکومت سے انکے اساتذہ کرام کے قیمتی جونوں کے ضیاع پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہیں اور انھیں یقین دہانی کراتے ہیں کہ حملہ اوراور انکے سپورٹرز کو ہر حال میں کیفر کردار کو پہنچائینگے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مزکورہ وقعہ میں مجھ سمیت پورے پاکستانی قوم کو صدمہ پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پر کے اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری کوشش کی کہ وہ اپنے مہمانوں کی جانیں بچائیں لیکن اللہ کو کچھ اور ہی منظور تھا انہوں نے کہا کہ یہ سارا گیم سی پیک کے خلاف ہو رہا ہے جسکو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ بھارت چین اور پاکستان کا مشترکہ دشمن ہے وہ نہیں چاہتا کہ سی پیک کا منصوبہ پائے تکمیل کو پہنچے انہوں نے کہا کہ شدت پسند کسی رعائت کے مستحق نہیں ریاست انکے خلاف طاقت استعمال کا پورا ائینی حق رکھتا ہے پاکستان کوئی کمزور ملک نہیں اسلام کا قعلہ اور اسلامی دنیا کا پہلا ایٹمی ملک ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد امن اور ترقی کے دشمن ہیں وہ صوبے میں سی پیک سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام کو روکھنا چاہتے ہیں ہم اسلام امن عوام اور ترقی کے مشترکہ دشمنوں کو عبرت کا نشان بنا دینگے بھارت صوبے میں دہشت گردی میں ملوث ہے اور وہ صوبے میں نام نہاد آزادی پسندوں کی حمایت کرکے پاکستان کو توڑنا چاہتا ہے لیکن یہ اسکی بھول ہے ہم بھارت کو ایسا سبق سیکھا دینگے کہ وہ ہمیشہ یاد رکھے گا ہم تمام ہمسائیوں سے اچھے تعلقت چاہتے ہیں لیکن امن دوستی اور شرافت کو ہماری کمزوری ہر گز نہ سمجھا جائے انہوں نے کہا کہ ہم امن دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے عوام اور فوج متحد ہیں اور پاکستان کو کوئی بھی بیرونی اور اندرونی طاقت کسی قسم کا بھی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں