ڈیرہ اللہ یار، عید الفطر میں باقی دو روز، بلدیہ ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکیں
ڈیرہ اللہ یار (انتخاب نیوز) عید الفطر میں باقی دو روز میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکیں مالی مشکلات کا شکار ملازمین کے چہرے مرجھا گئے آنکھیں نم اور ہونٹ لرزنے لگے ہر کوئی عید منائے گا ہمارے بچے پھٹے پرانے کپڑوں میں عید منائیں گے ایک ملازم کی احتجاجی کیمپ میں دہائی رپورٹ کے مطابق عید الفطر میں باقی دو روز رہ گئے ہر شخص عید خریداری میں مصروف نظر آ رہا ہے وہاں میونسپل کارپوریشن کے ملازمین تنخواہیں نہ ملنے کے باعث احتجاجی کیمپ پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کا احتجاج چھٹے روز میں داخل ہوچکا تاہم تنخواہیں ملنے کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی جس کی وجہ سے ملازمین کے چہرے مرجھا گئے ہیں اور آنکھیں نم ہوگئیں احتجاجی کیمپ میں میونسپل ملازم شاہ مراد گولہ نے لرزتے ہونٹوں سے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ ہر شخص عید خریداری میں مصروف ہے دو روز بعد سبھی اپنے بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منائیں گے صرف ہم ملازمین کے بچے عید کے روز بھی پھٹے پرانے کپڑے پہنیں گے احتجاجی کیمپ میں جمالی ہاوس ڈیرہ اللہ یار کے ترجمان حسین بخش پتافی نے پہنچ کر ملازمین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی میونسپل ایمپلائز یونین کے صدر شفیع محمد کٹوہر نے بتایا کہ گزشتہ دو ماہ سے سیکریٹری فنانس میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی تنخواہیں جاری نہیں کر رہے عید سر پر آ گئی تاہم ملازمین تنخواہوں سے محروم بیٹھے ہیں سیکریٹری فنانس اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کے سر میں جوں تک نہیں رینگتی ہمارے بچوں سے عید کی خوشیاں چھینی جا رہی ہیں ترجمان جمالی ہاوس حسین بخش پتافی نے ملازمین کو کہا کہ ملازمین کے تنخواہوں کے معاملے پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی کو آگاہ کرکے تنخواہوں کی فوری ادائیگی کی اپیل کرونگا انکا کہنا تھا کہ تنخواہ ملازمین کا جائز حق ہے اور حق سے کسی کو محروم نہیں رکھا جاسکتا، سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ معاملے کا نوٹس لیکر فوری تنخواہیں جاری کریں۔


