حمزہ شہباز کی حلف برداری کو ڈھٹائی سے روکا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور (انتخاب نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عدالت کے واضح احکامات کے باوجود حمزہ شہباز کی حلف برداری کو ڈھٹائی سے روکا جا رہا ہے، اتنی دیدہ دلیری سے آئین و قانون اور عدالتوں کا تمسخر اڑانا کسی نارمل انسان کا کام نہیں ہو سکتا۔ ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ بنی گالہ کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نمٹنا چاہیے، یہ 12 کروڑ عوام کا صوبہ ہے مذاق نہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اِن پاگلوں پر سنگین غداری اور عدالتوں کی توہین کے مقدمات چلنے چاہئیں، ایسی بچوں والی حرکتیں کہ انسان دنگ رہ جائے،سوچیں ایسے ذہنی اور نفسیاتی مریضوں کے حوالے ہمارا ملک تھا، شکر ہے کہ پاکستان بچ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں