سندھ پولیس کے کرپٹ اہلکاروں کو بے نقاب کرنے کیلیے بلیک کمپنی قائم

کراچی (انتخاب نیوز) ایڈیشنل آئی جی سندھ نے کرپشن میں ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا، رشوت خوری اور آرگنائزڈ کرائم چلانے والوں کو بے نقاب کرنے کے لیے بلیک کمپنی قائم کردی گئی، اے آئی جی غلام نبی میمن کے مطابق شہر کے تمام تھانیداروں کے خلاف خفیہ انکوائری شروع کردی گئی، ایک ماہ کے دوران ابراہیم حیدری، جمشید کوارٹرز اور مبینہ ٹاﺅن تھانوں کے ایس ایچ اوز کو عہدوں سے ہٹایا گیا جبکہ مختلف تھانوں کے دس سے زائد اہلکار بھی بلیک کمپنی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں، اے آئی جی کا کہنا تھا کہ سزا اور جزا کا عمل وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں