عیدکے دوران کراچی سمیت مختلف شہروں میں آندھی اور بارش کا امکان

کراچی (انتخاب نیوز) محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے روز کراچی سمیت ملک کے دیگر شہرں میں تیزہواﺅں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ظاہر کیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواﺅں کے سلسلے کا یکم مئی سے ملک کے مغربی علاقوں پر اثر انداز ہونے کے باعث عید کے دنوں میں آندھی، تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق 5 مئی تک مغربی ہواﺅں کا سلسلہ اثرانداز رہے گا، یکم سے 3 مئی کے دوران چاغی، نوشکی، کوئٹہ، چمن، پشین ودیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ یکم سے 2 مئی کے دوران کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، بدین اور ٹھٹھہ میں گرد آلود ہوائیں اور آندھی جبکہ جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ ودیگر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے اور دن کا درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ گرسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں