بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے، فریال تالپور

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیئے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی۔پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور کی زیرِ صدارت بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں کی ہابرڈ بیٹھک میں میر چنگیز خان جمالی، صابر علی بلوچ، نواب ثنا اللہ زہری، سردار سربلند خان جوگیزئی، علی مدد جتک، نواب محمد خان شاہوانی اور باز محمد کھیتران شریک ہوئے۔اجلاس میں ثنا اللہ جتک، حسن علی جمالی،حیات خان اچکزئی،غزالہ گولو سمیت ڈویژنل و ضلعی صدور نے بھی حصہ لیاجبکہ وزیراعلی سندھ کے مشیر میر اعجاز حسین جکھرانی بھی خصوصی طور پر اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران بلوچستان میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیااورامیدواروں کے ناموں سے لے کر ان کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیئے حکمت عملی مرتب دی گئی اس موقع پر پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور کا کہنا تھا کہ عوامی لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کے ذریعے بلوچستان کے عوام اپنا فیصلہ پہلے ہی سنا چکے،بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے جیالوں کو صرف یہ یقینی بنانا ہوگا کہ کوئی ان کا جیتا ہوا الیکشن چوری نہ کرسکے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی بلوچستان کے بلدیاتی مسائل کے پائیدار حل کا آغاز ہوگا،پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت سابق صدرِمملکت آصف علی زرداری کے آغازِ حقوق بلوچستان کے مشن کو پایہ تکمیل پر پہنچائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں