ڈھاڈر،عید الفطر قریب آتے ہی چور ڈاکو متحرک

بولان:ڈھاڈر چوری کی وارداتیں بڑھنے لگی،عید الفطر قریب آتے ہی چور ڈاکو متحرک ہوگئے مشکاف اسٹیشن کے قریب ڈھاڈرپولیس ایریا میں ٹیوب ویل کے شمسی پلیٹیں ،یوپی ایس چوکیداری کرنے والے زاہد شاہ کو رسیوں سے باندھ کر باآسانی لے اڑے تفصیلات کے مطابق شب گزشتہ مشکاف اسٹیشن ڈھاڈرپولیس ایریاءمیں پانچ نامعلوم ڈاکوو¿ں نے مزدا گاڑی میں آکر گن پوائنٹ پر حاجی خیر محمد کہیری کے ٹیوب ویل پر کام کرنے والے زاہد کہیری کو گن پوائنٹ پر رسیوں سے باندھ کر 30عدد شمسی پلیٹیں،یو پی ایس، اور ایک عدد موبائل چھین کر بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ کے بعد پولیس علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی علاقے میں چوری کی ورادتوں پر اہل علاقہ نے تشویش اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں