لاپتہ افراد کا مسئلہ سنگینی اختیار کرتاجارہاہے، نیشنل پارٹی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمدبلیدی نے کہاہے کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ سنگینی اختیار کرتاجارہاہے ،بلوچ طلباءکیخلاف انتقامی کارروائیاں بند کرکے بلوچستان کے قومی وسیاسی مسئلے کے حل کیلئے مذاکرات کاآغاز کیاجائے ،الیکشن کمیشن آف پاکستان بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو شفاف بنائیں حکومت بلوچستان کے وزرا و مشیروں کی انتخابی حلقوں میں جانے پر پابندی عائد کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ بیبگر امداد کو فوری رہا کرو، لاپتہ افراد کا مسئلہ روز بہ روز سنگین صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے۔ اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں زیر تعلیم بلوچ طلبا کیخلاف انتقامی کاروائیاں بند کریں اور بلوچستان کے قومی و سیاسی مسلے کے حل کیلئے مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو شفاف بنائیں حکومت بلوچستان کے وزرا و مشیروں کی انتخابی حلقوں میں جانے پر پابندی عائد کریں تمام انٹرویوز، اسکیمات کے ٹینڈر کو منسوخ کریں۔آر او تربت اسسٹنٹ کمشنر تابش بلوچ کی جانبدارانہ روئیے نے بلدیاتی انتخابات کے عمل کو متنازعہ بنادیا شاہ کی وفاداری میں بغیر وجہ کے نیشنل پارٹی کے اہم سیاسی رہنماں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔الیکشن کمیشن بلوچستان اور انتظامیہ کے ذمہ داران اس کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائیں۔


