پسنی فش ہاربر منصوبے کی بحالی سے ماہی گیری کو فروغ ملے گا، چیف سیکرٹری بلوچستان

پسنی (انتخاب نیوز) چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا ہھے کہ پسنی فش ہاربر کی بحالی کے منصوبے کی تکمیل سے ماہی گیری کے شبعے کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ علاقے میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی میں مدد ملے گی ماہی گیری کے صنعت کے فروغ اور ماہی گیروں کے فلاح و بہبود سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پسنی فش ہاربر کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد، منیجنگ ڈائریکٹر پسنی فشریز ہاربر اتھارٹی مزمل حسین ہالیپوتہ سمیت دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پسنی فش ھاربر اتھارٹی نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو سائیٹ وزٹ کرایا اور سایئٹ پر تفصیلی بریفنگ دی اور نہ صرف پسنی فشریز ہاربر کے مسائل سے آگاہ کیا بلکہ ہاربر کی غیر فعالی کی وجہ سے ماہی گیروں، مچھلی خرید کنندگان، مول ہولڈرز فیکٹری مالکان فش پروسسرز کی مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پسنی فش ہاربر کی بحالی سے 50 سے 80 ہزار ماہی گیروں کو ماہی گیری کی سرگرمیوں میں شریک ہونے کے موقع فراہم ہوں گے۔ اس کے علاہ چار سے پانچ ہزار ماہی گیری کشتیاں فعال ہوجائیں گی جبکہ علاقے میں 30 کی تعداد میں آئس فیکٹریاں، کولڈ اسٹوریجز، ورکشاپس، مچھلیوں کے گودام اور دیگر متعلقہ کاروباری سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان نے ہدایت جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پسنی فش ہاربر اتھارٹی سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ تیار کرکے پیش کیا جائے تاکہ پسنی فش ہاربر اتھارٹی کو فوری طور پر بحالی کے اقدامات کیے جاسکیں۔ اس سے قبل چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے پسنی میں قائم عمانی گرانٹ سے تعمیر ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ اور جائرہ لیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر تعمیرات مکران ڈویژن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عمانی گرانٹ ہسپتال ڈاکٹر چاکر خان نے انہیں ہسپتال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا کہ پسنی کے لوگوں کو صحت عامہ کی صورتحال کو بہتر بہتر بنانے اور انہیں طبعی سہولیات کی فراہمی کے لیے بہت جلد عمانی گرانٹ ہسپتال کو فعال کرکے لوگوں کو بنیادی طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، بہت جلد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف تعینات کردئیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں