چینی حکومت کی طرف بلوچستان کے غریب اور مستحق عوام میں راشن تقسیم

کوئٹہ (انتخاب نیوز) چینی حکومت کی طرف بلوچستان کے غریب اور مستحق عوام میں رمضان المبارک اور عید الفطر کے حوالے سے ایس او ایس SOS چلڈرن ویلج میں محمد آصف ترین اور خورشید بروچہ نے راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر غریب عوام کی خوشی دیدنی تھی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد آصف ترین اور خورشید بروچہ نے کہا کہ ہم چینی حکومت کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے رمضان المبارک اور عید الفطر کے پرمسرت موقع پر بلوچستان کے غریب اور مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔ چینی حکومت نے ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستانی عوام کا ساتھ دیا ہے، چاہے کورنا وائرس ہو، سیلاب و زلزلہ ہو یا رمضان المبارک اور عید کا پرمسرت موقع ہو، چینی حکومت نے بین الاقوامی سطح پر بھی ہر فورم پر ایک عظیم دوست کی حثیت سے پاکستان کےلئے آواز بلند کی ہے۔ چینی حکومت کی پاکستانی عوام کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ چینی حکومت نے ہر مشکل میں پاکستان حکومت اور عوام کی مدد کی ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں