سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیس میں پیشرفت، 2شہری گھر پہنچ گئے

کراچی (انتخاب نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں دائرلاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔سندھ ہائی کورٹ کو بتایا گیا کہ کئی ماہ سے لاپتہ 2 شہری خود گھر پہنچ گئے۔بازیاب ہوکرآنے والا شہری مرزا ریاض حسین خود عدالت میں پیش ہوگیا تاہم اس نے عدالت کو گمشدگی کی وجوہات بتانے سے گریز کیا۔اس کے علاوہ لاپتہ شہری محمد الطاف بھی واپس آگیا تھا۔سندھ ہائی کورٹ میں بازیاب ہونے والے شہریوں کی واپسی سے متعلق پولیس نے رپورٹس پیش کردیں جس کے بعد عدالت نے درخواست گزاروں کے وکلا کی تصدیق کے بعد دونوں درخواستیں نمٹادیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں