حکومت یکم مئی سے ملک میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے سے دستبردار

اسلام آباد (انتخاب نیوز) نئی حکومت یکم مئی سے ملک میں لوڈ شیڈنگ مکمل ختم کرنے کے دعوے سے دستبردار ہوگئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے کل سے بجلی کی لوڈشیڈنگ 50 فیصد تک جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے یکم مئی سے لوڈشیڈنگ مکمل ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ تاہم پاور ڈیویڑن کا کہنا ہے کہ کل سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں صرف 50 فیصد کمی لائے جائے گی، یکم مئی سے بجلی کی پیداوار میں 2 ہزار میگاواٹ کا اضافہ ہوگا۔ پاور ڈویڑن کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ میں 50 فیصد کمی ہوگی، اس کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید کمی کی جائے گی۔ پاور ڈویڑن کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے وعدے کو پورا کرنا شروع کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں