کوئٹہ، قتل کے مقدمہ میں نامزد شخص کو سزائے موت اور 5لاکھ ہرجانہ کی سزا

کوئٹہ:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سر یا ب جنا ب جا ن محمد گو ہر نے قتل کے مقدمہ میں نا مزد ملزم کو جر م ثا بت ہو نے پر سزائے مو ت اور پا نچ لا کھ روپے ہرجا نہ کی سزا سنا دی ہے ملزم ہر جا نہ کی رقم مقتول کے ورثا کو ادا کر نے کا پا بند ہو گا، عدالت نے مقدمہ ہذامیں نا مزد ایک اور ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہو ئے بری کر نے کا بھی حکم سنا یا۔سرکا ر کی طرف سے مقدمہ کی پیروی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر میڈم شازیہ شاہا نہ نے کی۔ استغاثہ کے مطابق پو لیس تھا نہ عبدالخالق شہید کو ئٹہ کی حدود میں نور زمان رندو دیگر نا مزد ملزمان نے 30نومبر 2018ء کو اراضی کی تنا زعہ پر فا ئرنگ کر کے سلیمان نا می شخص کو قتل کیا تھاجس پر پو لیس نے مقدمہ درج کر کے چا لا ن عدالت میں پیش کیا گزشتہ روز عدالت کے جج نے مذکورہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنا تے ہو ئے ملزم نور زمان رند سکنہ مشرقی بائی پاس کو جرم ثا بت ہو نے پر سزائے موت اور مبلغ پا نچ لا کھ روپے ہرجانہ کی سزا سنا دی ہرجا نہ کی رقم ملزم مقتول کے ورثا کو ادا کر نے کا پابند ہو گا عدالت نے مقدمہ میں نامزد ایک اور ملزم محمد صدیق کو شک کا فا ئدہ دیتے ہو ئے بری کر نے کے بھی احکامات جا ری کئے عدالت نے مفرور ملزمان کی حد تک کیس کو سرد خانے میں رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں