کراچی، حیدری مارکیٹ میں پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
کراچی: حیدری مارکیٹ پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ پولیس مقابلہ، زخمی ڈکیت اسلحہ سمیت گرفتار، موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی، مقابلے کے دوران ملزم کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، اطلاعات کے مطابق ملزمان ایک شہری کو حیدری مارکیٹ پارکنگ میں لوٹ رہے تھے کہ موٹرسائیکل پیٹرولنگ کرتے ہوئے پہنچنے والے اہلکاروں کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کردی، تعاقب اور جوابی فائرنگ کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جس سے ایک پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی جبکہ دوسرا ملزم فرار ہوگیا، گرفتار ملزم کی شناخت نواب علی کے نام سے ہوئی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


