مسجد نبویﷺ کی بے حرمتی، کراچی کے دو تھانوں میں مقدمات کیلیے درخواستیں جمع

کراچی (انتخاب نیوز) پاکستان سنی موومنٹ کے چیئرمین شاہ سراج الحق نے ساتھیوں سمیت نیو ٹاؤن تھانے پہنچ کر مسجد نبویﷺ کی بے حرمتی کرنے والوں، سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران نیازی، فواد چوہدری، شیخ رشید، شہباز گل، شیخ رشید، صاحبزادہ جہانگیر عرف چیکو، اعجازالحق، فیصل وائوڈا، سابق گورنر عمران اسماعیل سمیت 150 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست جمع کرادی ہے جبکہ عزیز بھٹی تھانے میں ایرج رفیق نے بھی عمران خان نیازی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمات درج کروانے کی غرض سے درخواست دی ہے، دریں اثناء ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا کہ کراچی میں اب تک کسی ڈی آئی جی نے مقدمہ اندراج کے سلسلے میں تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں