سیاسی تنہائی کا شکار نام نہاد قائد اور اس کی جماعت نے ذاتی مفادات حاصل کیے، ہمایوں عزیز کرد

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد کے ترجمان نے سیاسی گرو ہ کی جانب سے میر ہمایوں عزیز کرد کی ذات سے متعلق بیان کو مذکورہ جماعت کے سربراہ اوراس کے غیر سیاسی گروہ کی ذہنی اخترا ع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میر ہمایوں عزیز کرد نے جب مذکورہ گروہ کو آئینہ دکھایا تو انہیں بہت زیادہ تکلیف پہنچی اور جب یہ سیاسی جواب دینے کے اہل نہیں رہے تو میر ہمایوں عزیز کرد کی کردار کشی کرنے کے لئے دروغ گوئی پر مبنی اعلامیہ جاری کیا، ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگ بخوبی آگاہ ہیں کہ مذکورہ گروہ نے نہ صرف ریکوڈک کا سودا کیا بلکہ چاغی کے سینہ پر ایٹمی دھماکہ کرکے وہاں کی ماؤں کے کوک اجاڑنے والے بھی یہی لوگ تھے ان کے چہرے آج بھی بلوچ قوم کو ذہن نشین ہیں،ترجمان نے کہا کہ مذکورہ گروہ میں اگر اخلاقی جرات ہوتی تو وہ بلوچستان کے عوام کو ان سوالات کا جواب دیتے جو مراسلہ میں لکھے گئے تھے، بلوچ قومی وسیلے کے سودا گر اور قومی جدوجہد کیلئے اپنے وجود کی قربانی دینے والوں کی لاشوں پر سیاست کرنے والا ٹولہ جس کی اسمبلی میں دو نشستیں تین نہیں ہوتی تھیں وہ کس کے فیض سے آج قومی نمائندہ جماعت ہونے کا دعویٰ کررہے ہیں، ترجمان نے کہاکہ میر ہمایوں کرد چونکہ اس وقت ملک سے باہر ہیں کوئٹہ واپس آنے پر وہ دروغ گوئی پر مبنی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینگے، ذاتی مفادات حاصل کرنے والے کن کن کے در پر حاضری دے رہے ہیں ہم سب جانتے ہیں ترجمان نے کہا ہے کہ میر ہمایوں عزیز کرد اور ان کے رفقاء نے قومی حقوق کی جدوجہد کی خاطر سیاسی تنہائی کا شکار نام نہاد قائد اور اس کی جماعت پراحسان کرکے بی این پی میں شامل ہوئے ان سے پہلے اور ان کے بعد کتنے لوگ مذکورہ جماعت میں شامل ہوئے ہیں تاریخ پر نظر دوڑائی جائے اور آج مذکورہ گروہ کے علاوہ باقی پارٹی کہاں کھڑی ہے،غیر سیاسی گروہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ذاتیات پر آئے تو سوداگر ٹولے کو منہ چھپانے کی بھی جگہ نہیں ملے گی۔ انہوں نے مذکورہ گرو کے ترجمان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اسپیلنگ یاد کرنے پراپنی توجہ مرکوز رکھیں توجہ ہٹ جانے سے ان کو اسپیلنگ یاد کرنے میں لگنے والے ایک ہفتے کی محنت ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ کیوں کہ وسائل کا سودا کرنے کے بعد اب سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ڈرامہ شروع کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں