بحرانوں کا شکار صوبے کے عوام عید سادگی سے منائیں، حاجی لشکری
کوئٹہ (انتخاب نیوز) سینئر سیاستدان و سابق سینیٹر نوابزادہ لشکری خان رئیسانی نے عید الفطر سادگی سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان بہت سے بحرانوں کا شکار ہے یہاں کے لوگ اپنے رفقاءکی جدائی سے غمزدہ ہیں۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے عید الفطر سادگی سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کوہ سلیمان سے لیکر گوادر تک بحرانوں کا شکار ہے صوبے کے نوجوان بے روزگار ہیںیہاں لوگ اپنے رفقاءکی جدائی میں غمزدہ ہیں ایسے میں سادگی سے عید الفطر منانا ہم پر واجب ہوتا ہے۔
Load/Hide Comments


